سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 23 ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا

منگل 30 نومبر 2021 00:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) عالمی مارکیٹ میں7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1794ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 1ہزار روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ23ہزار800روپے ہو گئی اسی طرح857روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ6ہزار138روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں