پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیں گزشتہ روز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 12.4ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے

منگل 30 نومبر 2021 20:28

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیں گزشتہ روز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 12.4ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیں گزشتہ روز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 12.4ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد11731رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 3.208ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت 2.683 ارب روپے، سونے کے سودوں کی مالیت 2.665 ارب روپے،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.870 ارب روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 537.928 ملین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 393.952 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت350.349ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت343.540ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 226.338 ملین روپے، ^کاپر کے سودوں کی مالیت 85.030 ملین روپے اورجاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت19.974 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 59 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 58.498 ملین روپے رہی۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں