پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان، سرمائے میں 30ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

بدھ 1 دسمبر 2021 23:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا او ر کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر45300پوائنٹس پر جا پہنچا ،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم ساڑھی77کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ62.01فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی ،مقامی سرمایہ کاروں اور بروکریج ہاسز کی فوڈز ،پراپرٹیز ،ٹیلی کام ،سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45400پوائنٹس کی حد بھی عبو ر کرگیا تھا تاہم تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس اس سطح پر مستحکم نہ رہ سکا مگر مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہی ہوا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں296.76پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس45072.38پوائنٹس سے بڑھ کر 45369.14پوائنٹس ہو گیا اسی طرح146.24پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس17429.62پوائنٹس سے بڑھ کر 17575.86پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30831.91پوائنٹس سے بڑھ کر30953.66پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں30ارب48کروڑ48لاکھ42ہزار250روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ77کھرب20ارب41کروڑ37لاکھ 44ہزار825روپے سے بڑھ کر77کھرب50ارب89کروڑ85لاکھ87ہزار75روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو9ارب روپے مالیت کے 24کروڑ10لاکھ69ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 34ارب روپے مالیت کی41کروڑ14لاکھ65ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر337کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی209کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،108میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے فوجی فوڈز لمیٹڈ 3کروڑ83لاکھ ،فوجی فوڈز ( آر )3کروڑ70لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ48لاکھ ،میپل لیف 1کروڑ6لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ9لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں161.37روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر9899.00روپے ہو گئی اسی طرح 131.36روپے کے اضافے سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر5521.54روپے ہو گئی جبکہ سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں86.32روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 1064.25روپے ہو گئی اسی طرح52.75روپے کی کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت کم ہو کر845.25روپے پرآ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں