ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوگیا

بدھ 1 دسمبر 2021 23:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) عالمی مارکیٹ میں8ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1786ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 200روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ22ہزار800روپے ہو گئی اسی طرح178روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ5ہزار281روپے پر جا پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں