ٌ12ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

بدھ 1 دسمبر 2021 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) 12ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پریزیڈنٹ سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ،رئیر ایڈمرل عبدالباسط مہمان خصوصی تھے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پریزیڈنٹ سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ نے چیمپئین شپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا چیمپئین شپ کا انعقاد کراچی گالف کلب میں 1 سے 4 دسمبر تک ہو رہی ہے ۔ چیمپئین شپ پروفیشنلز، امیچر، ویٹرنز، جونئیرز اور خواتین کی کیٹیگریز میں کھیلی جائے گی چیمپئین شپ میں ملک بھر سے تقریبا 400 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں چیمپیئن شپ کی انعامی رقم 10 ملین روپے ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں