ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو کر ایک تولہ سونا1لاکھ24ہزار روپے ہو گیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) عالمی مارکیٹ میں4ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1773ڈالر ہو گیاتاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 350روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا1لاکھ24ہزار روپے ہو گیا جبکہ300روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ6ہزار310روپے پر جا پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں