مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 178روپے کی سطح عبور کر کے ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:06

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 178روپے کی سطح عبور کر کے ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 178روپے کی سطح عبور کر کے ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.40روپے سے بڑھ کر176.80روپے اور قیمت فروخت176.50روپے سے بڑھ کر177روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر90پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت کی خرید 177.30روپے سے بڑھ کر178.20روپے اور قیمت فروخت177.80روپے سے بڑھ کر178.70روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 198روپے سے بڑھ کر198.50روپے اور قیمت فروخت200روپے سے بڑھ کر201روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید233.50روپے اور قیمت فروخت236روپے پر بدستور برقرار ہی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments