پولٹری شاپ کیپرز کی کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کو افراط زر کے مطابق درست نہ کرنے کی صورت میںہڑتال کی دھمکی

پیر 6 دسمبر 2021 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) پولٹری شاپ کیپرز نے کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کو افراط زر کے مطابق درست نہ کرنے کی صورت میںہڑتال کی دھمکی دیدی ہے ۔سندھ پولٹری شاپ کیپرز ایسوسی ایشن کے صدر رائو جمیل اور جنرل سیکریٹری ندیم چوہدری نے پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوںمیں جو ریٹ لسٹ ہمیں دی جارہی ھے وہ 214 روپے فی کلو کے حساب سے ہے ،کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ گزشتہ تین سالوں سے 214روپے کلو کی سطح پر ہے جبکہ اس دوران بجلی، گیس، پیٹرول اور دیگر ہر چیز کے دام بڑھ گئے ہیں،اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے پولٹری شاپ کیپرز پر بڑے بڑے جرمانے عائد کردئے جاتے ہیں،ہماری ریٹ لسٹ کو درست کیا جائے اور ہم اس ضمن میں کمشنر کراچی سے ملاقات بھی کریں گے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 10 ہزار دکاندار ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے،جنرل سیکریٹری سندھ پولٹری ریٹلرز شاپ کیپرز ایسوسی ایشن ندیم چوہدری کا کہنا تھا کہ کیا ہمیں حق نہیں کہ اپنے بچوں کے لئے روزگار کرسکیں،سندھ بھر میں 50 ہزار دکانوں سے 2 لاکھ افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے،کمشنر کراچی اور ڈی سی کی جانب سے انتہائی ناروا سلوک کیا جاتا ہے،ہمیں موبائل میں دہشت گردوں کی طرح ڈال کر لے جایا جاتا ہے،آڑھتی اور فارمرز اپنی مرضی کے ریٹ دیتے ہیں،رائو محمد افضل صدر سندھ پولٹری ریٹیلرز شاپ ایسوسی ایشن نے کہا کہ بکرے اور گائے کا گوشت انتہائی مہنگا ہے، ایسے دور میں چکن غریب آدمی کے لئے سستی اور صحت بخش غذا ہے،کمشنر آفس سے زندہ مرغی 138 اور گوشت 214 روپے کلو کی ریٹ لسٹ آتی ہے ،ہمیں ایک دن بھی اس ریٹ پر فارمرز اور آڑھتی سے مال نہیں ملا،ہمارا جائز منافع طے کردیا جائے،ہمارے کاروبار سے وابستہ افراد 90 فیصد ٹیکس دہندگان ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر حکومت سندھ سے مطالبہ ہے کہ ہمارا جائز منافع رکھ کر ریٹ لسٹ جاری کی جائے،اس سلسلے میں ہم نے ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں