رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن نے شپنگ کمپنیز پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کردیا

پیر 6 دسمبر 2021 23:17

کراچی(آن لائن) رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن نے شپنگ کمپنیز پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شپنگ یجنٹس اضافی رقم بینکنگ چینل کے علاوہ دیگر چینلز سے بیرون ملک طلب کرتے ہیں۔رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میاں انور نور نے وزیراعظم کے مشیر برائے بحری امور محمود مولوی کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہا کہ شپنگ لائنز نے پارٹی بنا رکھی ہے جس کے باعث ملکی برآمدات بری طرح متاثر ہورہی ہیں، کرائے کی مد میں ایکسچینج ریٹ کے مقابلے میں فی ڈالر 3 سے 4 روپے اضافہ ناجائز طور پر وصول کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ اگر اضافی پیسے نہ دیں تو شپنگ ایجنٹس کنٹینرز خالی واپس لے جاتے ہیں جس سے چاول سمیت دیگر ملکی مصنوعات کی برآمدات متاثر ہونے سے ایکسپورٹ ٹارگٹ کا حصول مشکل ہوگا۔ انہوں نے وزارت بحری امور سے مطالبہ کیا کہ ملک سے خالی کنٹینر زلے جانے پر پابندی عائد کی جائے،وزیر اعظم کے مشیر برائے بحری امور محمود مولوی نے رائس ایکسپورٹرز سے ایکسچینج ریٹ سے زائد پیسے وصول کرنے کے ثبوت مانگ لئے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں صرف بینک کے ذریعے ہی پیسے جاسکتے ہیں،اس کے علاوہ اور کوئی ذریعہ نہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں