اوگرا نے ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس کے نرخوں میں اضافہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

پیر 6 دسمبر 2021 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے سوئی سدرن کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے گیس کے نرخوں میں اضافہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے قدرتی گیس اور آر ایل این جی کے نرخوںمیں اضافہ کے حوالے سے عوامی سماعت گزشتہ روز چیئرمین اوگرا مسرور خان کی سربراہی میںمقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میںممبر گیس اور ممبر آئل بھی موجود تھے ،سوئی سدرن کمپنی نے سال2021-22 میں مالی ضروریات میں 18,399ملین روپے کا خسارہ ظاہر کیا ہے اور یکم جولائی 2021 سے اوسطاً 58.42روپے فی ایم ایم بی ٹی یوقیمتوں میں اضافے کی درخواست کی ہے ،آر ایل این جی کی سروسز کی قیمت کی مد میں 30.48 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ظاہر کی گئی ہے،ایس ایس جی سی کی درخواست پر اوگرا نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کسی بھی مناسب وقت سنا دیا جائیگا،جبکہ دوسری جانب کراچی چیمبر نے اوگرا سے ایس ایس جی سی کی درخواست رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کے نرخوںمیںاضافہ سے عوام اور صنعتکاروں کو مسائل کا سامنا ہوگا ،ایس ایس جی سی کو لائن لاسز میںکمی اور اپنے اخراجات میںکمی کی ہدایت کی جائے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں