میٹلزانرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 13.8ارب روپے مالیت کے سودے

پیر 6 دسمبر 2021 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیںگزشتہ روز میٹلز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 13.8ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد13007رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 4.668ارب روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 3.883 ارب روپے،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.664 ارب روپے،ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.265 ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت661.648ملین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 555.106 ملین روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت525.333 ملین روپے،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت460.269ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 132.037 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 27.329 روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 8 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7.393 ملین روپے رہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں