مقامی سطح پر سونے کی قیمت300روپے اضافہ

بدھ 8 دسمبر 2021 23:45

مقامی سطح پر سونے کی قیمت300روپے اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 9ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1790ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت300روپے اضافے سے 1لاکھ24ہزار300اوردس گرام سونے کی قیمت257روپے اضافہ سے 1لاکھ6ہزار567 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1460 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں