ماسٹر کارڈ کاریسورس پاکستان کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

بدھ 8 دسمبر 2021 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) ماسٹر کارڈ نے LMKریسورس پاکستان( پرائیویٹ) لمیٹڈ (LMKR)کے ساتھ ملک کے پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ پیمنٹ سالوشن کی تیاری کیلئے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔اس اشتراک کے تحت مسافروں کو علیحدہ ٹکٹ کی خریداری کے بجائے اپنے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز یا ڈیجیٹل والٹس کے استعمال کے ذریعے ٹرانزٹ کرایوں کی ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس شراکت داری کے تحت ماسٹر کارڈ کے 39ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارمز کو پہلے زو پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ BRT))پیمنٹ اسٹریکچر میں ضم کیا جائیگا،جسے یومیہ دو لاکھ سے زائد مسافر استعمال کرتے ہیں،اور بعد ازاں اس میں توسیع کی جائیگی۔سستی اور قابل رسائی پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی ترقی پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے اہم ہے کیونکہ ملک ایک جامع ڈیجیٹل معیشت بننے جارہا ہے۔آج تک پاکستان کا ٹرانزٹ سسٹم صرف کیش یا بند لوپ کارڈز تک محدود رہا ہے ،جنہیں پہلے سے ٹاپ اپ کرنے کی ضرورت ہوتی تھی اور جس کے نتیجے میں مسافروں کو اضافی وقت درکار ہوتا تھا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں