پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، سرمایہ کاروں کے 11 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس اتار چڑھا کے بعد43800پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی11ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری مندی کے سبب56فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44139پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبا کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور سرمایہ بھی نکال لیا گیا ۔

بدھ کو کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں6.62پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس43853.49پوائنٹس سے کم ہو کر43846.87پوائنٹس ہو گیا اسی45.56پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30010.45پوائنٹس سے کم ہو کر29963.89پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 43.74پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس17005.73پوائنٹس سے بڑھ کر17049.47پوائنٹس پر جا پہنچا ۔

(جاری ہے)

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں11ارب 49کروڑ94لاکھ 30ہزار991روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ75کھرب16ارب 1کروڑ85لاکھ24ہزار445روپے سے کم ہو کر75کھرب4ارب 51کروڑ90لاکھ93ہزار454روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو7ارب روپے مالیت کے 23کروڑ31لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو8ارب روپے مالیت کی22کروڑ93لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو مجموعی طور پر350کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی134کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،196میں کمی اور120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول 5کروڑ74لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ18لاکھ ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ11لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 97لاکھ اور بائیکو پیٹرولیم 89لاکھ حصص کے سودو ں سے سر فہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت میں47.15روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1671.68روپے ہو گئی اسی طرح30.74روپے کے اضافے سے بلیسڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر450.00روپے ہو گئی جبکہ نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں140.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر5250.00روپے ہو گئی اسی طرح74.90روپے کی کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر925.00روپے پرآ گئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں