پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی

مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے کے حجم میں24ارب روپے کمی آگئی

پیر 17 جنوری 2022 22:55

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سرد مہری،منی بجٹ اور آئی ایم ایف جائزہ اجلاس میں تاخیر کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی رہی ،کے ایس ای 100انڈیکس میں151پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی،مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے کے حجم میں24ارب روپے سے زائد کی کمی رہی جبکہ کاروباری حجم بھی 6کروڑ سے زائد حصص کم رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑھتی ہوئی سرد مہری،مارچ میںلانگ مارچ کے اعلان ،کراچی میں بلدیاتی بل کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج،منی بجٹ اور آئی ایم ایف جائزہ اجلاس میں تاخیر کے باعث مارکیٹ میںمقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں میں عدم دلچسپی کا رجحان دیکھا گیا اور سرمایہ کاروںنے حصص کی فروخت کو ترجیح دی،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کے روز کے ایس ای100انڈیکس 151پوائنٹس کمی کے بعد45700کی حد سے گرتے ہوئے 45612پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای 30انڈیکس56پوائنٹس کمی سے 17942اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 95پوائنٹس کمی سی31234پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کے سرمایہ کا حجم24ارب روپے سے زائد کی کمی کے بعد 78کھرب22ارب روپے کی سطح پر آگیا جبکہ کاروباری حجم 6کروڑ سے زائد کی حصص کی کمی سے 23کروڑ سے گھٹ کر 17کروڑ حصص کی سطح پر رہا،گزشتہ روز مجموعی طور پر 336کمپنیوںکے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 102کمپنیوںکے حصص کی قیمت میں اضافہ،218کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںکمی اور 16کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیں استحکام رہا،کاروباری سرگرمیوںکے اعتبار سے ورلڈ کال ٹیلی کام،ٹی آر جی،سنیر جیکو ،الفلاح کنزیومر،حیسکول،سلک بینک اور یونٹی فوڈز کے سودے نمایاں رہے،سفائر ٹیکسٹائل اور محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا جبکہ سب سے زیادہ کمی نیسلے پاکستان اور باٹا کے حصص کی قیمت میںدیکھی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں