مقامی سطح پر سونے کی قیمت50روپے کا اضافہ

پیر 17 جنوری 2022 22:56

مقامی سطح پر سونے کی قیمت50روپے کا اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالرزکا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1822 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت50روپے اضافہ سے 1لاکھ25ہزار200اوردس گرام سونے کی قیمت42روپے اضافہ سے 1لاکھ7ہزار338 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1450 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں