انٹر میڈیٹ کا تعلیمی میدان مارنے والے جیل کے قیدی کی والدہ سے ملاقات

پیر 17 جنوری 2022 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) انٹر میڈیٹ کا تعلیمی میدان مارنے والے جیل کے قیدی کی والدہ سے ملاقات،بیٹے کی کامیابی کی خبریں نشر ہوئی تو ماں ،بیٹے کو مبارکباد دینے جیل پہنچ گئی، باالمشافہ ملاقات میں ماں بیٹا جزبات پر قابو نہ رکھ سکے،اس سلسلے میں جیل حکام کا کہنا ہے کہ گیارہ برس سے سینٹرل جیل کراچی میں مقید قتل کے مجرم سید نعیم شاہ کی انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں اے ون گریڈ سے کامیابی کی خبریں نشر ہوئی تو مجرم کی ماں اسے مبارکباد دینے جیل پہنچ گئی،خوشی سے نہال ماں نے بیٹے کی کامیابی پر جیل انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا،نعیم شاہ کا نام کراچی کے ٹاپ 20 میں ہے اور اسے آئی سی اے پی نے چارٹڈ اکاونٹنٹ کی اسکالر شپ بھی آفر کی ہے، بیٹے کی کامیابی پر نعیم شاہ کی والدہ جزبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ایک دوسرے کو دیکھ کر سید نعیم شاہ اور اسکی والدہ آبدیدہ ہوگئے،پانچ سال بعد والدہ کے گلے لگنے والے بیٹے نے جیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

نعیم شاہ نے انٹر میڈیٹ کا امتحان اے ون گریڈ سے پاس کیا۔ماں نے بیٹے کی کامیابی کی خبر میڈیا پر دیکھی تو وہ بھی خوشی سے نہا ل ہوگئیں۔ سپریٹنڈنٹ جیل حسن سہتو کا کہنا ہے کہ آئی سی اے پی نے چارٹڈ اکاونٹنٹ کی اسکالر شپ آفر بھی کی ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں