پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، مارکیٹ میں سرمایہ کارو ں کے 3ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

جمعہ 21 جنوری 2022 00:01

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، مارکیٹ میں سرمایہ کارو ں کے 3ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار اتار چڑھا کے بعد محدود پیمانے پر مندی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 44800پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کارو ں کے 3ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو بدترین کاروباری اتار چڑھا ی لپیٹ میں رہی ،منافع کی خاطر فروخت کے دبا اور نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رک جانے کیساتھ سرمائے کے انخلاسے مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 44200پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا تھا تاہم بعض اسٹاکسٹ میں خریداری کے بعد100انڈیکس44800پوائنٹس کی سطح پر بحال تو ہوگیا مگر مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں7.46پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44833.43پوائنٹس سے گھٹ کر44825.97پوائنٹس ہو گیا اسی طرح13.74پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30763.77پوائنٹس سے کم ہو کر30750.03پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای30انڈیکس17651.77پوائنٹس سے بڑھ کر17665.79پوائنٹ پر جا پہنچا ۔

(جاری ہے)

کاروباری اتار چڑھا کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں3ارب44کروڑ14لاکھ42ہزار778روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب3ارب73کروڑ30لاکھ11ہزار368روپے سے کم ہو کر77کھرب29کروڑ15لاکھ68ہزار590روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو7ارب روپے مالیت کی25کروڑ42لاکھ7ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو8ارب روپے مالیت کی23کروڑ69لاکھ34ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر348کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی169کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،158میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ79لاکھ ،سینر جیکو پاک1کروڑ88لاکھ ،غنی گلوبل 1کروڑ75لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ1کروڑ62لاکھ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ14لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میںاتار چڑھا کے اعتبار سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت میں63.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر913.00روپے ہو گئی اسی طرح17.16روپے کے اضافے سے سیمنس پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر638.16روپے پر جا پہنچی جبکہ نیلسے پاکستان کے حصص کیں100.00روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس کے بعداسکے حصص کی قیمت کم ہو کر5400.00روپے ہو گئی اسی طرح84.00روپے کی کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت کم ہو کر1040.00روپے پر آ گئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں