پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری اتار چڑھا ئوکے بعد مندی ، سرمایہ کاروں کی23ارب روپے سے زائد ڈو ب گئے

منگل 25 جنوری 2022 00:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو کاروباری اتار چڑھا ئوکے بعد مندی کی زدمیں آگئی ،کے ایس ای100انڈیکس 45ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کو چھونے کے بعد 44900پوائنٹس کی سطح پر آگیا ، مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی23ارب روپے سے زائد ڈو ب گئے جبکہ 65.84فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ ۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں پیر کو کاروبا ر کا آغاز مثبت ہوا ابتدائی سیشن میں کم قیمت حصص کی خریداری سے انڈیکس 45018پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دبا سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 94.37پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45018.28پوائنٹس سے کم ہو کر 44923.91پوائنٹس ہو گیا اسی طرح21.04پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17747.58پوائنٹس سے گھٹ کر17726.54پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30878.62پوائنٹس سے کم ہو کر30786.29پوائنٹس پر آگیا ۔

(جاری ہے)

کاروبار ی مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 23ارب11کروڑ99لاکھ86ہزار453روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب32ارب48کروڑ96لاکھ98ہزار259روپے سے کم ہو کر77کھرب9ارب36کروڑ97لاکھ11ہزار806روپے ر ہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 5ارب روپے مالیت کی16کروڑ2لاکھ10ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو7ارب روپے مالیت کے 17کروڑ61لاکھ31ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 325کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی96کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ ،214میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے سینر جیکو پاک2کروڑ54لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ11لاکھ ،حیسکو ل پیٹرول 1کروڑ18لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام98لاکھ اور ہم نیٹ ورک 68لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 75.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1124.00روپے ہو گئی اسی طرح21.84روپے کے اضافے سے سیمنس پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر660.00روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھا میں152.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر2084.00روپے ہو گئی اسی طرح30.00روپے کی کمی سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت770.00روپے پر آ گئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں