اسپیشل بینکنگ کورٹ نے جے ایس بینک میں جعلی سونے کے عوض قرضہ حاصل کرنے کے مقدمات میں حتمی چالان کو منظور کرلیا

منگل 25 جنوری 2022 13:30

اسپیشل بینکنگ کورٹ نے جے ایس بینک میں جعلی سونے کے عوض قرضہ حاصل کرنے کے مقدمات میں حتمی چالان کو منظور کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) اسپیشل بینکنگ کورٹ نے جے ایس بینک میں جعلی سونے کے عوض قرضہ حاصل کرنے کے مقدمات میں حتمی چالان کو منظور کرلیا۔منگل کو اسپیشل بینکنگ کورٹ میں جے ایس بینک میں جعلی سونے کے عوض قرضہ حاصل کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔تفتیشی افسران کی جانب سے مقدمات کا حتمی چالان پیش کردیا گیا۔ چالان میں کہا گیاہے کہ جے ایس بینک کی دو برانچوں میں جعل سازی میں ملزمہ عائشہ مرزا نے کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

عائشہ مرزا فرضی کلائنٹس بنا کر بینک عملے کو قرضہ حاصل کرنے میں مدد کرتی تھی۔ لوگوں کو کچھ رقم دے کر انکی دستاویزات حاصل کی جاتی تھیں۔ بینک عملے کی مدد سے جعلی سونا رکھوا کر قرضہ حاصل کیا جاتا تھا۔ سونا کے جعلی ہونے کا انکشاف بینک کے آڈٹ کے دوران سامنے آیا۔ دونوں برانچوں کے منیجر، آپریشن منیجر، گولڈ فنانس افسر اور دیگر عملہ اس جعل سازی میں ملوث ہیں۔ ملزمہ عائشہ نے جرم کا اعتراف کیا اور سونا برآمد کرایا۔ دونوں برانچوں سے 73 کروڑ سے زائد رقم وصول کی گئی تھی۔ عدالت نے حتمی چالان کو منظور کرلیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں