انٹر بینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا

جمعرات 27 جنوری 2022 22:47

انٹر بینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) انٹر بینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177روپے سے کم ہو کر176.95روپے اور قیمت فروخت177.10روپیسے کم ہو کر177.05روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 70پیسے سستا ہوگیا مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 178.70روپے سے کم ہو کر178روپے اور قیمت فروخت179.20روپے سے کم ہو کر178.50روپے پر آ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199.50روپے سے کم ہو کر197.50روپے اور قیمت فروخت201.50روپے سے کم ہوکر200روپے ہو گئی اسی طرح 1روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 238.50روپے سے گھٹ کر237.50روپے اور قیمت فروخت241روپے سے گھٹ کر240روپے پر آ گئی

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments