ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے مہنگا رہا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر179روپے سے گھٹ کر178روپے پر آ گئی

ہفتہ 29 جنوری 2022 19:12

ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے مہنگا رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2022ء) ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے مہنگا ہو گیا تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر179روپے سے گھٹ کر178روپے پر آ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.40روپے سے بڑھ کر176.70روپے اور قیمت فروخت176.60روپے سے بڑھ کر176.85روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 179روپے سے کم ہو کر177.50روپے اور قیمت فروخت179.50روپے سے بڑھ کر178روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 3.50روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید 199.50روپے سے گھٹ کر196روپے اور قیمت فروخت201.50روپے سے گھٹ کر198روپے پر آ گئی اسی طرح2.50روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 238روپے سے کم ہو کر236روپے اور قیمت فروخت241روپے سے کم ہو کر238.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر20پیسے سستا ہوا اسی طرح یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب50،50پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں