عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا46ڈالر سستا ہوا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا صرف200روپے کی کمی واقع ہوئی،ہفتہ وار رپورٹ

ہفتہ 29 جنوری 2022 19:14

عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا46ڈالر سستا ہوا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2022ء) عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا46ڈالر سستا ہوگیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا صرف200روپے کی کمی واقع ہوئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1838ڈالر سے گھٹ کر1792ڈالر پر آگیا مگر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں زیر تبصرہ مدت کے دوران 250روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ26ہزار350روپے سے کم ہو کر1لاکھ26ہزار100روپے ہو گئی اسی طرح215روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ8ہزار325روپے سے گھٹ کر1لاکھ8ہزار110روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اون سونا8ڈالر سستا ہوا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا50روپے اور دس گرام سونا43 روپے سستا ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں