انٹر بینک میں ڈالر194روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر195روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا

پیر 16 مئی 2022 21:51

انٹر بینک میں ڈالر194روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر195روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) پاکستان میں ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے جس کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے بدترین گراوٹ سے شکار ہے ، ،انٹر بینک میں ڈالر194روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر195روپے کی سطح سے تجاوز کر چکا ہے ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر1.60روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 192.50روپے سے بڑھ کر194.50روپے اور قیمت فروخت193روپے سے بڑھ کر194.60روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 193.50روپے سے بڑھ کر194.50روپے اور قیمت فروخت194.50روپے سے بڑھ کر195.50روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق 1.30روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے بڑھ کر200.30روپے اور1.80روپے کے اضافہ سے یورو کی قیمت فروخت202روپے سے بڑھ کر203.80روپے ہو گئی جبکہ2روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 234روپے سے بڑھ کر 236روپے اور 1.50روپے کے اضافے سے قیمت فروخت238روپے سے بڑھ کر239.50روپے ہو گئی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں