فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی

پیر 16 مئی 2022 22:09

فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشنکے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پاکستان میں سونے کی اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے تاہم عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدرمیں 14 ڈالرکی کمی ہوئی جو گھٹ کر 1799 ڈالر فی اونس رہ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں