رواں ماہ مئی کے دوران روپے کے مقابلے امریکی ڈالرنے بلندیوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ہفتہ 21 مئی 2022 23:11

رواں ماہ مئی کے دوران روپے کے مقابلے امریکی ڈالرنے بلندیوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) رواں ماہ مئی کے دوران روپے کے مقابلے امریکی ڈالرنے بلندیوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ روپے کے شرح مبادلہ میں ڈالر200روپے سے تجاوز کرگیا ،تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر5روپے مہنگا ہوگیا جبکہ یورو کی قدر میں7روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں10روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5.65روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 194.50روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت194.60روپے سے بڑھ کر 200.25روپے پر جا پہنچی اسی طرح 5روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 194.50روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت195.50روپے سے بڑھ کر200.50روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 7.2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 200.30روپے سے بڑھ کر209روپے اور قیمت فروخت203.80روپے سے بڑھ کر211روپے ہو گئی اسی طرح10.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے سے بڑھ کر247روپے اور قیمت فروخت239.50روپے سے بڑھ کر250روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 50،50پیسے کی کمی جبکہ یووروکی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں