گوادر کی ترقی کیلئے چینی کمپنیوں کے اقدامات قابلِ ستائش ہیں،مقررین

منگل 24 مئی 2022 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) گوادر میں کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے تحت چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (COPHC) اور دوسری چینی کمپنیوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات قابل ستائش اور درست سمت کی جانب اہم قدم ہی، ان منصوبوں کی طویل المدّت کامیابی اور انہیں فائدہ مند بنانے کے لئے مقامی کمیونیٹیز کے ساتھ موثر بات چیت اور مثبت وابستگی اہمیت کی حامل ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مربوط اقتصادی و معاشی ترقی کی حکمت عملی کے لئے ایک میکینزم تیار کرنا چاہیے اورCPECکے حوالے سے گوادر کے مکینوں کی توقعات اور امنگوں کو بھی پیش نظر رکھنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز( آئی پی ایس)اسلام آباد اور یونیورسٹی آف گوادر کی جانب سے ''گوادر میں CSRکے اقدامات ( دی گیٹ وے ٹو سی پیک)''کے عنوان سے منعقد ہ سمینار میں کیا۔

(جاری ہے)

تزویراتی اہمیت کے حامل پورٹ سٹی میں منعقد ہونے والی دوروزہ میڈیا کنونشن اور گول میز کانفرنس کیلئےCOPHC ، گوادر پورٹ اتھارٹی(GPA) اور گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تعاون کیا تھا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین گودار پورٹ اتھارٹی (GPA) نصیر خان کاشانی نے CSRکے ذریعے مقامی باشندوں کو متحد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انفراسٹرکچر کی تعمیرمیں مقامی باشندوں کو ترجیح دینی چاہیے۔پینے کا پانی اور بجلی گوادر میں حکام کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ12 لاکھ گیلن کا ڈی سیلینیشن پلانٹ 6 سے8 ماہ میں فعال ہو جائے گا اور اس سے مقامی باشندوں کو پینے کا پانی ملے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاک چائنا ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ، جس کا حال ہی میں افتتاح کیا گیا ہے ، مقامی نوجوانوں کو تین سال کی ٹریننگ دے گا جو چینی دوستوں کی جانب سے ایک بڑا سماجی تعاون ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چینی حکام نے گوادر کے غریب ترین افراد کو بجلی کی فراہمی کے لئے تین ہزار سولر پینل بھی فراہم کیے ہیں۔ اس موقع پر کانفرنس کے کلیدی خطاب میں چیئرمین COPHC ژانگ بائو ژانگ نے گوادر میں اپنے7 سالہ قیام کے دوران پیش آنے والے تجربات کے بارے میں بتایا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ''ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ مقامی باشندوں کی توقعات کو پورا کرنے کے لئے گوادر مزید تیزی سے ترقی کرنے کا مستحق ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں