پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب 6کروڑ99لاکھ 59ہزار3روپے کا اضافہ ریکارڈ

جمعہ 27 مئی 2022 23:58

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب 6کروڑ99لاکھ 59ہزار3روپے کا اضافہ ریکارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو پیٹرولیم ،توانائی ،ٹیلی کام ،فوڈز سمیت دیگر شعبوںمیں خریداری کی وجہ سے تیزی رونما ہوئی اور مارکیٹ مستحکم انداز میں بلندی کی جانب گامزن رہی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 319.74پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42541.71پوائنٹس سے بڑھ کر42861.45پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 133.09پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16143.03پوائنٹس سے بڑھ کر16276.12پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29026.85پوائنٹس سے بڑھ کر29257.53پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب 6کروڑ99لاکھ 59ہزار3روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب66ارب 29کروڑ69لاکھ89ہزار418روپے سے بڑھ کر71کھرب23ارب36کروڑ69لاکھ48ہزار421روپے ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو13ارب روپے مالیت کی52کروڑ76لاکھ72ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو9ارب روپے مالیت کے 34کروڑ70لاکھ68ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 368کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی223کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،131میں کمی اور14کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سینر جیکو پاک 6کروڑ40لاکھ ،پاک ریفائنری 5کروڑ56لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ15لاکھ ،ہم نیٹ ورک 2کروڑ13لاکھ اور غنی گلوبل 1کروڑ95لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے رفحان میض کے بھا میں390.00روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 9900.00روپے ہو گئی اسی طرح 74.24روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر1074.25روپے پر جا پہنچی جبکہ فلپ مورس پاک کے بھا میں43.47روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر536.53روپے ہو گئی اسی طرح20.58روپے کی کمی سے تھل انڈسٹریز کارپوریشن کے حصص کی قیمت گھٹ کر253.91روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں