عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں2ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی

جمعہ 27 مئی 2022 23:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں2ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا2100روپے سستا ہو کر1لاکھ 41ہزار200روپے کا ہو گیا جبکہ1800روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ21ہزار50روپے پر آ گئی تاہم عالمی مارکیٹ میں14ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1860ڈالر پر جا پہنچا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں