میزان بینک کا اے ٹی ایم نیٹ ورک 1000تک پہنچ گیا

بدھ 29 جون 2022 20:01

میزان بینک کا اے ٹی ایم نیٹ ورک 1000تک  پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک کا اے ٹی ایم نیٹ ورک 1000تک پہنچ گیا ہے۔ بدھ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بینک نے 1000واں اے ٹی ایم ضلع میانوالی کے علاقے چشمہ میں نصب کیا ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے میزان بینک نے ملک کے دیہی اور نیم شہری علاقوں میں اپنے اے ٹی ایمز کو توسیع دی ہے۔

ان اے ٹی ایمز کے ذریعے24گھنٹے کیش رقم تک رسائی اور عوام کیلئے بنیادی بینکنگ اور مالیاتی شمولیت کوتوسیع دی جارہی ہے۔ میزان بینک کے اے ٹی ایمزاین ایف سی تک فعال رسائی، بائیو میٹرک ٹرانزیکشنز، ذاتی اور دوسرے بینک اکائونٹس میں کیش رقم جمع کرنے اور مختلف ڈیجیٹل والیٹس کے ساتھ انضمام کے ساتھ ساتھ شمسی توانائی پر بھی کام کرتے ہیں اور روائتی مشینوں کے مقابلے میں نمایاں طورپر کم توانائی استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

میزان بینک ملک کا واحد بینک ہے جو اپنے اے ٹی ایم ٹرمینلز کے ذریعے تیزترین ڈیبٹ کارڈ ایکٹیویشن سروس فراہم کرتاہے۔ اس کے علاوہ بینک انڈسٹری کا پہلا بینک ہے جس نے اے ٹی ایم کے ذریعے ایک ٹرانزیکشن میں ایک لاکھ روپے تک رقم نکالنے کی اجازت دی ہے۔میزان بینک ملک بھر میں اپنے جدید ترین اے ٹی ایم نیٹ ورک کو توسیع دینے کیلئے پُرعزم ہے اور انڈسٹری میں بہترین اپ ٹائم کے ساتھ اے ٹی ایم سروسز کے اعلیٰ ترین معیارات پیش کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں