ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا

فی تولہ سونے کی قیمت1لاکھ41ہزار850روپے ہو گئی

بدھ 29 جون 2022 20:38

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں350روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ41ہزار850روپے ہو گئی اسی طرح 300روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ21ہزار613روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں3ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1826ڈالر ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں