ٍانٹر بینک میں ڈالرتقریبا3روپے سستا، اوپن مارکیٹ میں 219روپے سے گھٹ کر218روپے پر آ گیا

بدھ 10 اگست 2022 23:04

ٍانٹر بینک میں ڈالرتقریبا3روپے سستا، اوپن مارکیٹ میں 219روپے سے گھٹ کر218روپے پر آ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے بدھ کو انٹر بینک میں ڈالرتقریبا3روپے سستا ہو گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں میں ڈالر219روپے سے گھٹ کر218روپے پر آگیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں2.90روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت224.50روپے سے کم ہو کر221.60روے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں50پیسے کی کمی ڈالر کی قیمت فروخت219روپے سے کم ہو کر218.50روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.30روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قیمت فروخت223.20روپے سے بڑھ کر 224.50روپے پر جا پہنچی جبکہ60پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت265.60روپے سے کم ہو کر265روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں