پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی سے دوچار رہی

کے ایس ا ی 100انڈیکس500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس40800پوائنٹس سے کم ہو کر40300پوائنٹس پر بند ہوا ۔

بدھ 22 مارچ 2023 23:28

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی سے دوچار رہی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2023ء) آئی ایم ایف کے دباوء پر شرح سود میں مزید ممکنہ اضافے اورمعاشی سطح پر اچھی خبروں کے فقدان کیساتھ ڈالر کی قدر مسلسل بڑھنے سے فروخت کا دبائو غالب آنے کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بدترین مندی سے دوچار رہی اور کے ایس ا ی 100انڈیکس500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس40800پوائنٹس سے کم ہو کر40300پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 63ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 62کھرب روپے سے کم ہو کر61کھرب روپے کی سطح پر آگیا جبکہ 71.56فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں501.88پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 40877.98پوائنٹس سے کم ہو کر40376.10پوائنٹس پر آگیا اسی طرح172.28پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس15088.03پوائنٹس سے گھٹ کر14915.75پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26953.58پوائنٹس سے کم ہو کر26680.46پوائنٹس ہو گیا ۔

(جاری ہے)

کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 63ارب16کروڑ92لاکھ66ہزار137روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 62کھرب35ارب 38کروڑ9لاکھ40ہزار847روپے سے گھٹ کر61کھرب72ارب 21کروڑ16لاکھ74ہزار711روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو3ارب روپے مالیت کے 14کروڑ84لاکھ52ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو4ارب روپے مالیت کے 14کروڑ28لاکھ4ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 320کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی64کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،229میں کمی اور27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے فوجی سیمنٹ 1کروڑ74لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ10لاکھ ،ٹھٹھہ سیمنٹ 92لاکھ11ہزار ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 77لاکھ92ہزار اور غنی گلوبل 59لاکھ68ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت میں 66.61روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 954.79روپے ہو گئی اسی طرح50.05روپے کے اضافے سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 717.60روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھائو میں331.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 17925.00روپے ہو گئی اسی طرح180.85روپے کی کمی سے نیسلے پاکستان کا بھائو گھٹ کر5000.15روپے پر آ گیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں