پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طورپر تیزی کار جحان رہا

ہفتہ 10 اگست 2024 21:09

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طورپر تیزی کار جحان رہا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2024ء) لسٹڈ کمپنیوں کے مضبوط کارپوریٹ نتائج اور سرکاری بانڈز کی کٹ آف پیداوار میں کمی ، منافع بخش خریداری کی بدولت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طورپر تیزی کار جحان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس 300سے زاید پوائنٹس بڑھ گیا اور انڈیکس 78200پوائنٹس سے بڑھ کر78500پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب17ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 104کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ44.17فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 3دن تیزی دیکھی گئی اس دوران انڈیکس 1561.94پوائنٹس بڑھ گیا تاہم مارکیٹ پر غلبے کیلئے فروخت اور خریداری کی کوششوں کے درمیان سخت مقابلہ رہنے سی2دن کی مندی سے انڈیکس 1218.35پوائنٹس لوز کر گیا تھا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیز ی کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 78823.14پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 76943.24پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں343.61پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 78225.98پوائنٹس سے بڑھ کر78569.59پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 52.54پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 25230.94پوائنٹس سے بڑھ کر25178.40پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 49751.28پوائنٹس سے بڑھ کر50430.74پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب17ارب96کروڑ95لاکھ11ہزار736روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 103کھرب73ارب33کروڑ91لاکھ39ہزار592روپے سے بڑھ کر104کھرب91ارب30کروڑ86لاکھ51ہزار328روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ 21ارب روپے مالیت کی50کروڑ11لاکھ91ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 20ارب روپے مالیت کے 42کروڑ4لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 2205کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی974کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،951میں کمی اور280کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کوہ نور اسپننگ ،یوسف ویوننگ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،پیس پاک لمیٹڈ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،سنر جیکو پاک ،دی آرگینک میٹ ،پاک ریفائنری ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،اینگرو فرٹیلایزر ،ہیسکول پیٹرول ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی ،فلائنگ سیمنٹ ،کوئس فوڈ،پاور سیمنٹ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،سلک بینک لمیٹڈ ،ایئر لنک کمیونیکیشن ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،سائنتھیٹک پروڈکشن ،پاک پیٹرولیم ،آکٹوپس ڈیجیٹل ،جے ایس بینک لمیٹڈ اور ٹی آرجی پاک لمیٹڈ سر فہرست رہے ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں