سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پیر 16 ستمبر 2024 22:36

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2024ء) سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند تریں سطح 2 لاکھ 68 ہزار روپے پر جاپہنچا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1 ہزار 700 روپے کے نمایاں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔

(جاری ہے)

اسی طرح دس گرام سونا بھی 1458 روپے کے نمایاں اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2,587 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 66 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں