ملک میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے کم ہوگئی

منگل 12 نومبر 2024 23:09

ملک میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2024ء) آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے کم ہوکر 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار روپے کم ہوکر 2 لاکھ 31 ہزار911 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 77 ڈالر کم ہوکر 2593 ڈالر فی اونس ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں