جامعہ کراچی شعبہ فزیالوجی کے زیر اہتمام تین روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب آج ہو گی

پیر 15 جنوری 2018 22:14

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی کے زیر اہتمام پہلی تین روزہ پروب کانفرنس بعنوان: ’’ بائیولوجی: ڈائون دی روڈ‘‘ کی افتتاحی تقریب آج بروز منگل ہو گی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلارضا مہمان خصوصی جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے۔ دیگر مقررین میں چیئر پرسن شعبہ فزیالوجی پروفیسر ڈاکٹر حبیب فاطمہ ،پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالعظیم ،پروفیسر ڈاکٹر ایم ایچ قاضی،ڈاکٹر تاثیر احمد خان اور ڈاکٹر انور علی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں