پروفیسر ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی کے انتقال پر اقراء یونیورسٹی کے اساتذہ کا اظہار تعزیت

منگل 16 جنوری 2018 15:16

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) اقرا ء یونیورسٹی کے چیئرمین حنید لاکھانی، چانسلر ارم لاکھانی، وائس چانسلرو صدر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی اورچیئر مین نیشنل ایکریڈٹیشن کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ریاض الحق طارق نے اقرا ء یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹررسول بخش رئیسانیکے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، ان کی وفات سے جوخلاء پیداہوا ہے اس کی تلافی ممکن نہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے ۔

(جاری ہے)

مرحوم گزشتہ دس سال سے اقرا یونیورسٹی میں بحیثیت پروفیسر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ رسول بخش رئیسانی نے مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ سے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی اور بلوچستان یونیورسٹی میں وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر،ناظم امتحانات اور رئیس کلیہ سماجی علوم کے کلیدی عہدوں پر بھی فائز رہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں