محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں ایگزیکٹو بریک فاسٹ کا انعقاد

جمعہ 20 جولائی 2018 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے ایگزیکٹیو کی ترقی و تنوع کے سیکھنے کے مرکزکے زیر اہتمام ایک نیا پروگرام ایگزیکٹیو بریک فاسٹ ہفتہ کی صبح یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں شروع ہوگا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دینے والے افراد کو اظہار خیال کے لئے مدعو کیا جائے گا جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ،طلبہ اور مدعو کئے جانے والے دیگر نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے کے پہلے پروگرام میں سرسیدّ کالج آف میڈیکل سائینسز کے شعبہ ادویات کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زمان شیخ ذیا بیطیس؛ طرز زندگی میںتبدیلی اور اس کی روک تھام کے موضوع پر لیکچر دینگے اور شرکاء کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں