ڈاکٹر محمد علی شیخ نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں 24 برس مکمل کرلئے

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:57

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کو سندھ مدرستہ الاسلام میں 24 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں21 جولائی ہفتہ کے روز جامعہ کے ڈینز ، اساتذہ اور سینیئر افسران کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی ہے۔اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر ایس ایم آئی یو ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ آج سے چوبیس برس قبل سندھ مدرسہ ایک عام روایتی سرکاری اسکول تھا جہاں پر طالبعلموں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ ہر سطح پر نظم و ضبط کا بھی فقدان تھا۔ اس وقت سب سے بڑا چلینج یہی تھا کہ اس تاریخی ادارے کی حیثیت بحال کی جائے اور اس کی سابقہ تاریخی شناخت بحال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کام کرنے کے دوران کافی مسائل اور مشکلات درپیش تھی۔ہماری کاوشوں سے ماضی کا تشخص بحال کیا جائے۔اس سلسلے میں دوہزار بارہ میں سندھ مدرسہ کو جامعہ کا درجہ دیا گیا اور آج سندھ مدرسہ یونیورسٹی ملک کی بہترین جامعات میں سے ایک ہے۔تقریب کے دوران وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ، ڈاکٹر محمد علی شیخ نے دیگر افسران اور فیکلٹی اراکین کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں