بی اے ایل ایل بی (آنرز)، ایل ایل بی کے امتحانی فارم 3ستمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، جامعہ کراچی

جمعہ 17 اگست 2018 12:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) جامعہ کراچی میں بی اے ایل ایل بی (آنرز)، ایل ایل بی کے امتحانی فارم 3ستمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔جامعہ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق بی اے ایل ایل بی(آنرز) اور ایل ایل بی سال اول،دوئم اور سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2018 کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال اول ،دوئم، سوئم،چہارم اور پنجم جبکہ ایل ایل بی سال اول،دوئم اور سال آخرایل کے طلبہ اپنی امتحانی فیس 10550روپے ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں03 ستمبر2018 تک جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں