کراچی پریس کلب میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے اشتراک سے امراض قلب کا کیمپ کل لگایا جائے گا

پیر 24 ستمبر 2018 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی کے زیر اہتمام آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے اشتراک سے امراض قلب کا کیمپ 25ستمبربروز منگل 12تاسہ پہر ساڑھے 3بجے کراچی پریس کلب میں لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس میںکراچی پریس کلب کے اراکین اور ان کے اہل خانہ کے کولیسٹرول ،بلڈ شوگر، کمر سے کولہے کاتناسب،پھیپھڑوں کا فنکشن ،ای سی جی،وزن اورقد کی پیمائش سمیت مختلف طبی ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے،امراض قلب کیمپ میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال کہ ماہر ڈاکٹرز دل کی صحت سے متعلق صحافیوں کوآگا ہی فراہم کر ینگے۔

ڈاکٹرز کے پینل میں ڈاکٹر صولت فاطمی ، ڈاکٹر زینب صمد،ڈاکٹر یاور سعید اور ڈاکٹر جاوید خان شامل ہونگے۔ ماہر ڈاکٹرز کا پینل 12تا سہ پہر ساڑھی3بجے تک اپنی خدمات سرانجام دینگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں