جامعہ اردو کا ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کی تاریخ میں 28 ستمبر تک توسیع

بدھ 26 ستمبر 2018 20:23

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی نے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلہ فارم جمع کرانے کے لئے 28 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعہ اردو کی ویب سائٹ (www.fuuast.edu.pk) پر موجود فارم آن لائن پر کریں اور اس کی دو عدد نقول پرنٹ کرکے اصل جمع شدہ پروسیسنگ فیس وائوچر اور تمام دستاویزات کی کاپیوں کے ساتھ مقررہ تاریخ تک داخلہ سیل میں جمع کرادیں۔ ایم ایس/ایم فل کی داخلہ فیس2000 روپے جبکہ براہِ راست پی ایچ ڈی داخلہ فیس 2500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں