محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں خواتین کو کینسر کی بیماری سے آگہی کے لئے کل لیکچر ہو گا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کی ڈاکٹر رباب زہرہ-" خواتین کاکینسر،علامات اور تشخیص" کے موضوع پر جمعہ کے روز محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو)لیکچر دیں گی جس کا اہتمام یونیورسٹی کے بائیو سائینسز کے شعبہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ وضح رہے کہ گزشتہ چند برس کے دوران خواتین میں چھاتی کے کینسر کی بیماری میں مبتلا ہونے کی شکا یات میں خاصہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،خاص طور پر نوجوان خواتین میں اس موذی مرض کے علاج میں تاخیر کے سبب خاصہ مسائل پیدا ہورہے ہیں جس کی بنا پر ان کے لئے ضروری ہوگیا ہے کہ وہ اس ضمن میں کسی قسم کی لاپرواہی اور تساہل سے کام نہ لیں اور اس کے علاج پر فوری توجہ دیں۔

ماجو کے بائیو سائینسز کے شعبہ کی فیکلٹی ممبر ڈاکٹر ھما جاوید جو اس پروگرام کی کو آرڈینیٹربھی ہیں نے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ کینسر جیسی موذی بیماری سے آگہی اور اس کے بروقت علاج پر توجہ دینے کی ضروت کا احساس کے لئے اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کینسر کی بیماری کی جلد از جلد تشخیص اس کے نقصانات سے محفوظ رہنے کی کنجی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ خواتین میں اس مرض سے متعلق شعور بیدار کرکے ہی کینسر کی بیماری کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیاکہ خواتین کے تحفظ لئے ماجو کے بائیو سائینسز کے شعبہ کی جانب سے کینسر کی بیماری کے خلاف مہم صحیح سمت میں ایک قدم ہے اور یونیورسٹی کی طالبات کو اس کے بارے میں آگہی فراہم کرکے ہی دیگر ہزاروں خواتین تک پیغام پہنچایا جاسکتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں