جامعہ اردو کے ایم اے (پرائیوٹ) امتحانی فارم 25 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:07

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ایم اے (پرائیوٹ) کے امتحانی فارم 25 اکتوبر تک عسکری بینک گلشن اقبال برانچ اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر پرانچ سے حاصل اور جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ کمپیوٹرائزڈ فیس وائوچر شعبہ حسابات گلشن اقبال کیمپس اور عبدالحق کیمپس کے شعبہ امتحانی کائونٹر سے حاصل کریں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق امتحانی فیس 3 ہزار 600 روپے جبکہ امتحانی فارم کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ طلباء و طالبات امتحانی فارم گلشن اقبال کیمپس، ایم ایس سی بلاک (مین گیٹ) اور عبدالحق کیمپس میں قائم پرائیویٹ امتحانی کائونٹر سے چیک کرانے کے بعد متعلقہ بینکوں میں جمع کرائیں۔ وہ طلباء و طالبات جن کی رجسٹریشن 2012ء کی ہے ان کیلئے امتحان میں شرکت کا یہ آخری موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں