20 ویں نیشنل سیکیورٹی ورک شاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز اور پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کا دورہ

جمعرات 15 نومبر 2018 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 20 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے وفد نے آج پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کا دورہ کیا۔ وفد کے شرکاء میں سیاستدان، پارلیمانی ممبران، بیوروکریٹس، سفارتکار، مسلح افواج کے سینئر افسران سمیت میڈیا اور بزنس کمیونٹی کے نمائندگان شامل تھے۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے اس وفد کی قیادت ڈارئیر یکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز، ریسرچ اینڈ انیلیسز(ISRAA) میجر جنرل محمد ثمریز سالک کر رہے تھے۔

ڈاکیارڈ آمد پر وفد کے شرکاء کو پاک بحریہ کے فلیٹ کی صلاحیتوں، فرائض اور افعال، کوسٹل کمانڈ کے سیٹ اپ اور بحریہ کے لاجسٹک انفرا سٹرکچر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس اور کمانڈر لاجسٹک ریئر ایڈمرل عمران احمد بھی اِس موقع پر موجود تھے اورجنہوں نے وفد کے شرکا ء سے ملاقات کی اور مختلف امورپر تبادلہ خیا ل کیا۔

(جاری ہے)

اِس دورے سے وفدکے ارکان کو شمالی بحریہ عرب کی موجودہ جیو اسٹریٹجک صورت حال اور ملک کو درپیش میری ٹائم چیلنجزاور اس ضمن میں پاک بحریہ کے کردار کو سمجھنے کا بہترین موقع حاصل ہوا۔ بعد ازاں، وفد نے پاک بحریہ کی آبدوزحرمت اور پی این ایس ذوالفقارکا دورہ بھی کیا۔ قبل ازیں، وفد نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور ان سے نبرد آزما ہونے کے لائحہ عمل اور پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں پر بریفنگ دی گئی۔ وفد کے شر کاء نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بھی کی جس کے دوران ملک کی میری ٹائم سیکیورٹی اور میری ٹائم سیکٹر سے متعلق اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں