جامعہ اردہ،بیچلر اور ماسٹر پروگرامز2019(صبح )کراچی کیمپسز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں23نومبرتک توسیع کردی گئی

جمعہ 16 نومبر 2018 18:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہدکے مطابق بیچلر اور ماسٹر پروگرامز2019(صبح )کراچی کیمپسز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں23نومبر2018تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خواہشمند امیدوار داخلہ فارم 1ہزار روپے کے عیوض عسکری بینک گلشن اقبال یا بوہرہ پیر برانچز سے حاصل کرسکتے ہیںاس کے علاوہ جامعہ اردوکی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pkسے آن لائن فارم پُرکریں اور اس کی دو عددنقل پرنٹ کرکے پروسیسنگ فیس1000/-روپے عسکری بینک گلشن اقبال یونیورسٹی روڈاوربوہرہ پیر برانچز میں جمع کروانے کے بعد مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ گلشن اقبال کیمپس میں داخلے کے امیدوارعسکری بینک گلشن اقبال جبکہ عبدالحق کیمپس میں داخلے کے امیدوارفارم متعلقہ شعبہ جات میں جمع کرائیں۔

جن شعبہ جات میں انٹری ٹیسٹ لازمی ہے اس کی 1ہزار روپے کافیس وائوچر مزیدجمع کرانا ہوگا اور وائوچر کی کاپی فارم کے ساتھ منسلک کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں