جامعہ اردو :بی اے،بی کام اورمعادلہ(مدارس )پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں14دسمبر تک توسیع کردی گئی

پیر 10 دسمبر 2018 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی اے،بی کام اورمعادلہ(مدارس )پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں14دسمبر2018تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امتحانی فارم عسکری بینک گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچز سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔کمپیوٹرائزڈ فیس وائوچر شعبہ حساباب ایڈمن بلاک گلشن کیمپس اور شعبہ امتحانی کائونٹر عبدالحق کیمپسز سے حاصل کریں۔طلبہ امتحانی فارم مکمل کرکے شعبہ امتحانات گلشن وعبدالحق کیمپسزمیں قائم امتحانی کائونٹرز سے چیک کرواکر فیس وائوچرمتعلقہ بینک میں جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں