سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے فیسٹیول آف آرٹس اینڈ آئیڈیازکا دوسرا روز، کلاسیکل فلمیں قلوپطرہ اور چارلی چپلن نمائش کیلئے پیش کی گئیں

منگل 11 دسمبر 2018 23:28

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی جانب سے منعقد ہونے والے چھ روزہ دوسرے فیسٹیول آف آرٹس اینڈ آئیڈیاز کے دوسرے روز کلاسیکل فلمیں قلوپطرہ اور چارلی چپلن نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔ اس پروگرام کا انعقاد سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے طالبعلموں کی آرٹس سوسائٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرس اینڈ پلیسمینٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

فیسٹیول کے تیسرے روز بدھ کو جامعہ کی مرکزی عمارت میں ایک مصنف کی زندگی کے پروگرامز کے سلسلے میں جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کی چیئرپرسن ڈاکٹر تنظیم الفردوس ، مرزا غالب کی زندگی اور شاعری کا جائزہ پیش کریں گی۔ اس کے بعد کراچی چیمپر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید اسماعیل ماکڑا لیکچر دیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد روس کی سینٹ پیٹرزبرگ یونیورسٹی کے پروفیسر الیگسی بائکوف انٹرنیشنل لیکچر سیریز کے تحت لیکچر دیں گے۔

اس کے بعد تعلیم سماجی تبدیلی کی بنیاد ہیکے موضوع پر پینل ڈسکشنز پیش کیے جائیں گے۔ جس میں نامور تعلیمی ماہرین جن میں ڈاکٹر محمد میمن، پریم ساگر، آصف اکرم ، چاندنی کماری جبکہ پانی کے وسائل پر ماحیولیاتی تبدیلی کے اثراتکے موضوع پر ہونے والے پینل ڈسکشن میں احمر بلال صوفی، تانیہ سلیم اور نعیم مغل اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔اسی روز آخر میں طالبعلموں کی جانب سے موسیقی کے پروگرام تان سین آف ایس ایم آئی یو اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کی شاعری پر طالبعلموں کی پرفارمنس کے پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں