فرسٹ لاء سٹوڈنٹس کانفرنس 14 دسمبر کو ہو گی

بدھ 12 دسمبر 2018 13:51

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) جسٹس ہیلپ لائن کے تحت منعقد ہونے والی فرسٹ لاء سٹوڈنٹس کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انتظامات کے جائزے کے لیے زیبول میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس جسٹس (ر) قاضی خالد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سابق جسٹس شہاب سرکی، جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ، سرپرست آتم پرکاش، حارث امین بھٹی، پروفیسر جی این قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں شرکت کے خواہشمند طلباء و طالبات کی رجسٹریشن کا (آج) جمعرات کو آخری دن ہے۔ کانفرنس 14 دسمبر کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم مہمان خصوصی اور اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان صدارت کریں گے۔ وفاقی سیکریٹری لاء کمیشن ڈاکٹر رحیم اعوان، اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری سندھ ڈاکٹر شہریار مہر، صوبائی سیکریٹری قانون شارق احمد، قانونی ماہرین، وائس چانسلرز لاء یونیورسٹریز، پرنسپلز لاء کالجرز کے علاوہ ملک بھر سے 500 لاء اسٹوڈنٹس شرکت کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں